ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان ذرعی قوانین پر’ برہم‘،کہا؛ ان قوانین سے کارپوریٹ گھروں کو راست فائدہ ہوگا

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان ذرعی قوانین پر’ برہم‘،کہا؛ ان قوانین سے کارپوریٹ گھروں کو راست فائدہ ہوگا

Fri, 08 Jan 2021 23:56:34    S.O. News Service

تروو نت پورم8جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے جمعہ کے روز اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے آغاز میں اپنے خطاب میں مرکز  کی مودی سرکار کے ذریعہ منظور شدہ متنازعہ زرعی قوانین کی مذمت کی اور کہا کہ اس سے  مارکیٹوں کی اہمیت کم ہوگی اور کارپوریٹ گھرانوں کو فائدہ  پہنچے گا۔

ایل ڈی ایف حکومت کے پالیسی خطاب کے دوران عارف محمد خان نے مرکزی حکومت کی پالیسیوں اور تفتیشی ایجنسیوں کی تنقید والے حصہ کو بھی پڑھا۔ گورنر نے ریاستی حکومت کی اسکیموں کیخلاف مختلف الزامات کی تحقیقات کرنے والی مرکزی ایجنسیوں پر بھی حملہ کیا اور کہا کہ انہوں نے آئین میں طے شدہ حدود کو عبور کیاہے۔خیال رہے کہ عارف محمد خان عام طور پر مرکزکی مودی سرکار کی حمایت میں دریغ نہیں کرتے ہیں ،تاہم انہوں نے اپنی تقریر میں ریاستی حکومت کی پالیسیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال میں وفاقی حکومت اپناوقار کھودے گی ، اوریہ محض نام ہی ہوکر رہ جائے گی۔

اس سے قبل عارف محمدخان نے زرعی قوانین پر تبادلہ خیال کے لئے 23 دسمبر کو ایوان کا اجلاس بلانے کا لیفٹ حکومت کے مطالبے کو مسترد کردیا تھا۔ خیال رہے کہ کیرالہ قانون ساز اسمبلی نے مرکز  کی مودی سرکار کے زرعی قوانین کے خلاف 31 دسمبر کو متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور کی ہے، اور فوری طور پر ان قوانین کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔


Share: